Header Ads

Rain Is A Blessing From God| اللہ بارش کیسےبرساتا ہےؔ | How Does God Rain

Rain Is A Blessing From God|   اللہ بارش کیسےبرساتا ہےؔ




اللَّهُ الَّذِي يُرْسِلُ الرِّيَاحَ فَتُثِيرُ سَحَابًا فَيَبْسُطُهُ فِي السَّمَاءِ كَيْفَ يَشَاءُ وَيَجْعَلُهُ كِسَفًا فَتَرَى الْوَدْقَ يَخْرُجُ مِنْ خِلَالِهِ ۖ فَإِذَا أَصَابَ 
بِهِ مَن يَشَاءُ مِنْ عِبَادِهِ إِذَا هُمْ يَسْتَبْشِرُونَ۔
 (51 ,50 ,49,Sorah :Ar-Rum, Verse : 48)

Allah is the One Who sends the winds and they raise the
clouds. Then He spreads this (cloud) in the atmosphere
in the sky as He likes. Then He breaks it up into (various) pieces (layer upon layer). Then you see the rain pouring down from its midst. Then, when He sends it to those of His servants whom He pleases, they become instantly 
cheerful
          
  (The Glorious Qur'an)


اللہ ہوا ئیں بھیجتا ہے جو با دلوں کو اُبھارتی ہیں، پھر اسے  (بادل کو)  پھیلا دیتا ہے آسمانمیں جیسا چاہے(یعنی تھوڑا یا  زیادہ)  اور اسے ٹکڑے ٹکڑے کرتا ہے، (یعنی کبھی گہرا بادل  ہوتا   ہے اور کبھی ٹکڑوںمیں بکھرا ہوا)   تو   (اے نبی ﷺ) آپ دیکھیں کہ اس میں سے  بارش نکل رہی ہے،پھر جب اسے (بارش کو) پہنچاتا ہےاپنے بندوں میں جس کی طرف چاہے پھر وہ خوشیا ں مناتے ہیں.
ترجمہ:( کنزُالایمان)
49
وَإِن كَانُوا مِن قَبْلِ أَن يُنَزَّلَ عَلَيْهِم مِّن قَبْلِهِ لَمُبْلِسِينَ


Although they were in despair before the rainfall upon them.

اگرچہ اس کے اتارنے(برسانے) سے پہلے آس توڑے ہوئے تھے۔

        50
فَانظُرْ إِلَىٰ آثَارِ رَحْمَتِ اللَّهِ كَيْفَ يُحْيِي الْأَرْضَ بَعْدَ مَوْتِهَا ۚ إِنَّ ذَٰلِكَ
 لَمُحْيِ الْمَوْتَىٰ ۖ وَهُوَ عَلَىٰ كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ


So see the effects of Allah’s mercy how He gives life to the earth after
its death! Surely , He will bring the dead back to life (in the same way)
and He is  All-Powerful over everything.

 تو اللہ کی رحمت کا اثر دیکھو  ( یعنی بارش سے جو  زمین زندہ ہوتی ہے) کہ وہ کیسے زمین کو مرنے  (قحط سالی وغیرہ) کے بعد زندہ  ( سر سبز و  شاداب) کرتا ہے، بے شک وہ مردوں کو زندہ کرے گا اور وہ سب کر سکتا ہے۔  
 ( یعنی جو زمین کو دوبارہ زندہ کر سکتا ہے وہ مردوں کو بھی زندہ کر سکتا ہے)


51
وَلَئِنْ أَرْسَلْنَا رِيحًا فَرَأَوْهُ مُصْفَرًّا لَّظَلُّوا مِن بَعْدِهِ يَكْفُرُونَ

And if We send a dry wind and they see (their) crops turning yellow, then after this they will start denying ( all the earlier favours).


اور اگر ہم کوئی ہوا بھیجیں ( ایسی ہوا جو کھیتی اور سبزہ کے لیے نقصان دہ ہو) جس سے وہ کھیتی کو زرد دیکھیں (مرجھایا ہوا) تو ضرور اس کے بعد نا شکری کرنے لگیں۔
(یعنی ان لوگوں کی حالت یہ ہے کہ جب رحمت یا  رزق ملتا ہے تو خوش ہو جاتے ہیں  لیکن جب کوئی سختی آتی ہے یا کھیتی خراب ہوتی ہے تو پہلی نعمتوں سے بھی مکر جاتے ہیں، حالانکہ چاہیے تو یہ تھا کہ جب نعمت پہنچتی تو وہ شکر کرتے اور  جب سختی آتی تو صبر سے کام لیتے اور دعا و استغفار میں مشغول ہوتے کیونکہ سختی بھی اللہ کی طرف سے آزمائش ہوتی ہے۔ ) 

(اس آیت مبارکہ میں اللہ تعالیٰ نبی پاک ﷺ کی تسلی فرماتا ہے کہ آپ  ان لوگوں کی محرومی اور ان کے ایمان نہ لانے پر  غم نہ کریں۔)

No comments

Feel free to tell us about any query and suggestion

Theme images by Jason Morrow. Powered by Blogger.